بینک آف پنجا ب کی ریمٹنس سروس آپ کو رقم کی وصولی کے دو طریقہ کار پیش کرتی ہے


1. اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی
2. نقد ادائیگی

1- اکاؤنٹ سے اکاؤنٹ میں رقم کی منتقلی:

بینک آف پنجاب کے اکاؤنٹ ہولڈرز کو رقم کی فوری وصولی
دوسرے بینکوں کے اکاؤنٹ ہولڈر کے لیے رقم اسی دن ادا کر دی جاتی ہے
فاسٹ، فوری اور بغیر پریشانی فنڈز کی منتقلی
اکاؤنٹ میں وصولی کے لیے رقم کی کوئی حد نہیں
بغیر کسی کٹوتی کے
مطلوبہ معلومات: : بینک آف پنجاب کا مکمل IBAN نمبر

2- نقد ادائیگی

رقم کی وصولی کے لیے بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹ ہونا لازم نہیں
کسی بھی شاخ سے بینیفشری کو تیز اور بنا کسی پریشانی کے پانچ لاکھ روپے تک فوری طور پر بھیجے جا سکتےہیں
فوری اور بغیر پریشانی فنڈز کی منتقلی
مطلوبہ معلومات: : ریمٹنس کا حوالہ نمبر اور بھیجنے ⁄وصول کرنےوالے کا شناختی کارڈ نمبر

3- بی او پی آسان ریمیٹینس کرنٹ اکاونٹ:

اپنے پیاروں کی طرف سے بھیجی گئی ہوم ریمیٹینس کی رقوم حاصل کرنے کیلئے اکاونٹ کھلوانا آج کل آسان نہیں ہےاور اس میں کافی تکلفات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ بینک آف پنجاب نے " بی او پی آسان ریمیٹینس کرنٹ اکاونٹ" متعارف کروا کے تمام صارفین کیلئے اکاونٹ کھلوانے کی سہولت پیدا کردی ہے تاکہ کیش کاونٹر پر جا کے رقم وصول کرنے کی بجائے ایک اکاونٹ میں مناسب طریقے سےرقم وصول کی جاسکے۔ یہ سہولت ماہر اور غیر ماہر افرادی قوت ، کسان ، کم پڑھے لکھے لوگ، / ناخواندہ لوگ ، مزدور ، عورتیں /خاتون خانہ ، آزاد پیشہ ، پنشن وصول کرنے والے اورنوجوان افراد کیلئے ہونے کے ساتھ ساتھ معاشرے کے دیگر افراد کیلئے بھی ہے۔

  • اکاونٹ صرف پاکستانی کرنسی میں کھلوایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ کرنٹ اکاونٹ ہے ۔
  • اس اکاونٹ میں صرف بیرون ملک سے ریمیٹینس کی رقوم بھیجی جا سکتی ہیں۔
  • اس اکاونٹ کو انفرادی طور پر سنگل یا جوائنٹ اکاونٹ کے طور پر کھولا جا سکتا ہے ۔
  • ابتدائی ڈیپازٹ یا کم سے کم بیلنس رکھنے کی کوئی شرط نہیں ہے۔
  • اکاونٹ کھلوانے اور بند کروانے کے کوئی چارجز نہیں ہیں ۔
  • سلور ڈیبٹ کارڈ سالانہ ۳۰۰ روپے سے جاری اور نیا کروایا جا سکتا ہے ۔
  • اکاونٹ میں کوئی کمرشل ریمیٹینس جمع نہیں کروائی جاسکتی ہے۔
  • اکاونٹ میں کوئی لوکل کریڈٹ رکھنے کی اجازت نہیں ہے ۔
  • اس اکاونٹ سے بیرون ملک کوئی ریمیٹینس نہیں بھیجی جاسکتی ہے۔
  • زیادہ سے زیادہ ۲۰ لاکھ روپے تک کا اکاونٹ بیلنس رکھا جاسکتا ہے ۔
  • روزانہ ۵۰ ہزار روپے تک کیش نکلوایا جاسکتا ہے ۔
  • روزانہ ۵۰ ہزار روپے تک رقم آسان ریمیٹینس کرنٹ اکاونٹ سے دوسرے اکاونٹس میں ٹرانسفر کی جاسکتی ہے۔
  • کم سے کم تکلفات اور صرف ایک صفحہ کے فارم سے اکاونٹ کھلوایا جا سکتا ہے۔
فون: 92-42-99232056؛ 042-35947561-6؛ 021-35631181۔
ای میل: Rtgs.hrc@bop.com.pk

یہ صفحہ 19 ستمبر , 2019 3:00 PM کو آخری مرتبہ اپ ڈیٹ کیا گیا۔
اوپر